میاں اکبر جمعیت اہلحدیث مجلس عاملہ کے رکن نامزد

میاں اکبر جمعیت اہلحدیث مجلس عاملہ کے رکن نامزد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ محمد یونس آزاد نے میاں محمد اکبر کو رکن مجلس عاملہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نامزد کردیا۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی کی مشاورت سے منظوری دی گئی۔ رکن مجلس شوری مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب میاں محمد اکبر نے اہم ذمہ داری سونپے جانے پر جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی اور ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب حافظ محمد یونس آزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اپنے منصب کے تقاضوں اور ذمہ داریوں سے ہمیشہ انصاف کریں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے منشور اور ویژن کو دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

 مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت کے شانہ بشانہ جماعت کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔ 

ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے میاں محمد اکبر نو منتخب رکن مجلس شوری کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مثبت اور موثر کاوشوں کی امید کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -