وزیر اعظم نے قوم کا مستقبل روشن کرنے کی بنیاد رکھ دی،زمان نصیب

وزیر اعظم نے قوم کا مستقبل روشن کرنے کی بنیاد رکھ دی،زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر رہنما تحریک انصاف و سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 146 ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین سالوں میں آنے والی تین دہائیوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ملک میں نئی صنعتیں کارخانے لگ رہے ہیں بھاشا ڈیم اور توانائی کے منصوبے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔

 کامیاب نوجوان پروگرام میں ہزاروں انسانی سروں کے سمندر نے یہ ثابت کردیا کہ عمران خان قوم اور وطن کے غیرت مند سپوت ہیں اور قوم ان کے ساتھ کھڑی یے۔ وزیراعظم اور حکومت آنے والے الیکشن کے حقائق و نتائج کی پرواہ کئے بغیر آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان دنیا میں مضبوط معاشی اور خارجی داخلی اہداف حاصل کرے گا۔ قوم کی تقدیر بدلنے اور سنہرے حالات کا اجالا طلوع ہونے کی منزل قریب ہے۔ انشااللہ پاکستان کا مستقبل تابندہ روشن اور تابناک ثابت ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان قوم کی امنگوں اور امیدوں  کے سچے ترجمان ثابت ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -