اسلام امن محبت اور رواداری  کا دین ہے،شہزاد چوہان

اسلام امن محبت اور رواداری  کا دین ہے،شہزاد چوہان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ہال روڈ کے تاجر رہنما  شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ اسلام امن محبت اور رواداری کا دین ہے۔ آئین پاکستان اہلیان وطن کے تمام مذہبی سماجی سیاسی حلقوں کیلئے ضابطہ نظام ریاست ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے پاکستان میں پر امن بقا اور استحکام کیلئے اعصاب شکن قربانیوں کے بعد بھی قانون اور آئین کی پاسداری کا راستہ نہیں چھوڑا۔ وطن عزیز میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت اور ناموس کیلئے جو جذبہ اور ولولہ تحریک لبیک پاکستان نے نئی نسل کو دیا اسکی مثال نہیں ملتی۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے طویل قید و بند کی صعوبتوں کے بعد بھی امیر المجاہدین کے مشن  کو نہیں چھوڑا۔

ملک میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور نظریات کو اظہار رائے اور ملکی سیاسی جدوجہد میں یکساں حقوق دیئے جائیں۔ تحریک لبیک پاکستان کا منشور اور جدوجہد آئین پاکستان کے تابع اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت اور تقدس کی پاسداری کیلئے ہے۔ ملک کے تمام دینی و سیاسی طبقات اس بات کے گواہ ہیں تحریک لبیک پاکستان نے قربانیاں دے کر بھی وطن عزیز کے استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -