حکومتی اقدامات سے کورونا کے کیسز میں واضح کمی ہوئی،عمران سکندر

  حکومتی اقدامات سے کورونا کے کیسز میں واضح کمی ہوئی،عمران سکندر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں -  عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء انہوں نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 27 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 13مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -