قاری علی جلالی کے سالانہ عرس  پر ”عظمت آل و اصحابؓ کانفرنس

قاری علی جلالی کے سالانہ عرس  پر ”عظمت آل و اصحابؓ کانفرنس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جامعہ صدیقیہ رضویہ انوار القرآن محلہ طارق آباد کے زیر اہتمام شیخ القراء  حضرت قاری علی محمد جلالی کے سالانہ عرس کے موقع پر ”عظمت آل و اصحابؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  علامہ محمد عبد الرشید اویسی کانفرنس کے صدر اور مفتی محمد ارشاد احمد حقانی جلالی مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے رہبر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ القراء حضرت قاری محمد علی جلالی خوشبوئے حافظ الحدیث قدس سرہ العزیز تھے۔

 انہوں نے ہزاروں سینوں کو نورِ قرآن سے فیضیاب کرنے کے لیے تدریس قرآن کو اپنی زندگی کا مشغلہ بنایا۔

 ان کے خلوص اور للہیت کا ایک زمانہ معترف ہے۔ حسن عقیدہ اور حسن عقیدت میں وہ اپنی مثال آپ تھے۔ انہوں نے تدریس قرآن کے ساتھ ساتھ قرآن کے نظام کی عملی تنفیذ میں بھی بھر پور جد وجہد کی۔ تحریک صراط مستقیم کی بنیادوں میں ان کی انتھک کاوشوں کا بڑا حصہ ہے۔  اعتقادی معاملات میں وہ بہت راسخ تھے اور ہمیشہ صحیح العقیدہ لوگوں سے راہ و رسم رکھتے تھے۔ کانفرنس میں علامہ محمد عدیل جلالی، مفتی محمد ادریس جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد جاوید اجمیری، علامہ قمر عباس جلالی، پیر محمد شہزاد بغدادی، علامہ غلام محمد وٹو، علامہ محمد ریاست علی جلالی، حافظ محمد اعجاز جلالی و دیگر نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -