تاجر رہنما اعجاز چودھری کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی ؐ
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر محمد اعجاز چوہدری کی رہائشگاہ پر محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد۔ ملک نامور نعت خواں حضرات نے بارگاہ سید الانبیا ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ چوہدری ذوالفقار، بلال چوہدری، نعیم میر، ناصر سلمان، رضوان بٹ، عمران بشیر ودیگر نے شرکت کی۔ محفل میلاد مصطفیؐ میں تلاوت کلام مجید اور ثنا خوانی کی گئی۔ پاکستان کی سالمیت استحکام اور عالم اسلام کی خوشحالی اور معاشی مضبوطی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔