سری لنکن شہری کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،دلاور جٹ
لاہور(پ ر) فیلڈ ورکرز اینڈ سٹاف یونین ایل ڈبلیو ایم سی (خالد بٹ گروپ) کے یونین لیڈر دلاور جٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کو قتل کرنا شدت پسندی اور زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ غیر ملکی شہری کو قتل کرنا اور اسکی نعش کو زندہ جلادینا بربریت ہے۔ اسلام اس قسم کی بربریت اور شدت پسندی کی اجازت نہیں دیتا۔یہ طریقہ سر اسر قر آن وسنت کے منافی اور اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔ہمسب کو شدت پسندی اور انتہاپسندی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الزامات کی بنیاد پرشہریوں کو قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے کے بجائے عدالتی سطح پر اور قانونی تقاضوں کے تحت پیروی ہونی چاہئے تھی۔ بلاامتیاز اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے مجرموں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔
تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔