قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،ڈیڑھ کروڑ روپے مالیتی زمین واگزار
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کا سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے آپریشن جاری، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے تحصیل کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے15ملین روپے کی ایک کنال 13 مرلہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا گروپ سے چھڑوا لیا۔ کارروائی موضع ہرپالکے میں کی گئی اور ملزم آصف میو کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر تعمیر شدہ کمرے پٹوارخانہ کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔