ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان کی بنگلہ دیش پر 244رنز کی برتری

ڈھاکہ ٹیسٹ، پاکستان کی بنگلہ دیش پر 244رنز کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           ڈھاکہ(آئی این پی)ڈھاکہ  ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا،پاکستان نے4وکٹوں کے نقصان پر 300رنز پرپہلی  اننگز ڈکلیئر کردی  جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم  پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر 76رنز بنا لیے  ہیں،میزبان کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 224رنز  درکار ہیں۔پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی تباہ کن  بولنگ نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی اور 6کھلاڑی آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔منگل کوڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔ چوتھے روز میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پاکستان کی اننگز سے کھیل کا آغاز ہوا۔ اظہر علی 56رنز اور کپتان بابراعظم 76رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ فواد عالم 50رنز بناکر اور محمد رضوان 53رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز 300رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔ بنگلادیش کی بیٹنگ اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور صرف 76رنز پر اس کے 7کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شادمان اسلام  نے 3رنز، محمود الحسن (0)،  نجم الحسن 30، مومن الحق (1)، مشفیق الرحیم (5)، مہدی حسن (0) اور  لٹن داس نے صرف 6رنز بنائے۔ چوتھے روز میچ کے اختتام پر بنگلا دیش نے 7وکٹوں پر 76رنز بنا لیے۔
 اس طرح پاکستان کو پہلی اننگز میں 224رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل مسلسل بارش کے باعث نہیں ہوسکا جبکہ کھیل کے دوسرے دن بارش اور پچ گیلی ہونے کے باعث میچ کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہوا تاہم صرف 6.2اوورز کا کھیل ہوا تھا۔
۔ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کم روشنی کی وجہ سے  میچ قبل ازوقت روک دیا گیا تھا۔