قومی باؤلر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں حصہ لینگے

قومی باؤلر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں حصہ لینگے

  

میلبرن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل) کھیلیں گے، وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے حارث رؤف کا دو برس پہلے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔کوچ میلبرن اسٹارز ڈیوڈ ہسی کے مطابق لاہور قلندرز کے سید فریدون ڈبیو کر چکے ہیں اور اس سیزن میں اب حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم کا حصہ بننے کے لئے شدت سے منتظر ہیں۔

 ان کی وجہ سے بولنگ کی کوالٹی اور انرجی بڑھے گی۔حارث رؤف پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف 27 دسمبر کو کھیلیں گے ان کی میچ میں شرکت کورونا پروٹوکولز سے مشروط ہے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -