قومی کرکٹر عابد علی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد

قومی کرکٹر عابد علی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد

  

دبئی(آئی ا ین پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے پلئیرز کو نامزد کر دیا۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے عابد علی کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 224رنز بنائے۔اوپنر نے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا اور عابد علی کی 133 اور 91 رنز کی بدولت گرین کیپس نے میچ میں کامیابی سمیٹی۔

پلیئرآف دی منتھ کیلئے ٹم ساتھی اور آسٹریلیا کے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

 جب کہ آئی سی سی ویمنزپلیئرآف دی منتھ کے لئے پاکستان کی انعم امین شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -