جائیرو پائلٹ قاضی اجمل شہادت‘ تعزیت کرنیوالوں کا تانتا 

  جائیرو پائلٹ قاضی اجمل شہادت‘ تعزیت کرنیوالوں کا تانتا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جائیرو پائلٹ قاضی اجمل کی شہادت پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی‘ ممبر قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی‘ سابق سینیٹر حاجی غلام علی‘ جمعیت علمائے اسلام سے پشاور میئر شپ کے امیدوار حاجی زبیر علی‘ عوامی نیشنل پارٹی سے پشاور میئر شپ کے امیدوار حاجی شیر رحمان‘ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ‘ ایس ایس پی ملک طارق‘ یونیورسل کول مائنز کے اونر شبیر ا حمد خان‘ قاضی ندیم سویڈن‘ ایئر بس پائلٹ طاہر عثمان‘ کمرشل پائلٹ کیپٹن فہد خان‘ صدر پاکستان پیرا گلائیڈنگ سید سجاد حسین شاہ و ممبرز‘ ڈپٹی کمشنر منگلا طاہر خان‘ کمرشل پائلٹ خوشحال سلیم اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں جائیرو پائلٹ قاضی اجمل شہید کے والد قاضی سجاد احمد ’ماموں معروف تاجر و جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء وسابق امیدوار پی کے 75  ارباب محمد فاروق جان اور شہید قاضی اجمل کے بھائیوں کیپٹن پائلٹ قاضی ارسلان‘ قاضی طفیل‘ قاضی اسفندیار‘ قاضی اصغر‘ قاضی ایمل اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرنے کیلئے لنڈی ارباب میں واقع قاضی فیملی کے حجرے آئے اور شہید ہونیوالے قاضی اجمل کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو مزید حادثات و آفات سے بچائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -