حکومت فوراً ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے، فائق شاہ 

حکومت فوراً ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے، فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراً ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے، جس کے تحت لاکھوں بچوں کو تعلیمی اداروں میں لایا جائے جبکہ قومی تعلیمی پالیسی بنا کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے،محمد فائق شاہ نے کہا کہ کروڑوں بچے تعلیم سے محروم  اور یہاں کورونا بحران کے علاوہ ہڑتالیں اور حکمرانوں کی ناکام پالیساں ہی ختم نہیں ہوتی، دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند اور اساتذہ ہڑتال پہ ہیں، تعلیمی اداروں کے ساتھ ظلم بند کیا جائے اور اساتذہ کو آسانی فراہم کی جائے، وزیر اعظم، وزیر تعلیم اور اداروں کی خاموشی مستقبل تاریک راہوں میں لے جائے گی، امن ترقی پارٹی تعلیمی شعور کیلئے ہر قومی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں، اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، وفاق میں تعلیم کا برا حال ہے تو باقی صوبوں میں کیسے درست ہو گا، ڈھائی کروڑ بچوں کو سکول لانے کا عزم باقی وعدوں کی طرح ہوا میں اڑ گیا ہے، فوری اقدامات کئے جائیں اور تعلیم و تربیت کو بنیادی اہمیت دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -