شاہ پو ر پولیس سٹیشن کی حدود  میں گو لیو ں سے چھلنی نعش بر آمد

  شاہ پو ر پولیس سٹیشن کی حدود  میں گو لیو ں سے چھلنی نعش بر آمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)شاہ پو ر پولیس سٹیشن کی حدود میں گو لیو ں سے چھلنی نعش بر آمد ہو ئی جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز پو لیس کو اطلا ع ملی کہ یا سین ا ٓباد میں قتل شدہ نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق مقتول کی شنا خت عزیز ولد ملک راج ولی سکنہ اکبر پو رہ کے نا م سے ہو ئی ہے جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے بے در دی سے فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کی سابقہ دشمنی بھی چلی آ رہی ہے تاہم پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور آ س پا س نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -