ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی محمد عارف خان کا تحصیل چھوٹا لاہور بار کا دورہ
صوابی(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی محمد عارف خان نے تحصیل چھوٹا لاہور بار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ججز صاحبان اور جوڈیشری سٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اور انہیں خوش آمدید کہا بار روم میں مختصر خطاب کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عطاء اللہ جان نے ڈسٹرکٹ جج صاحب کو لاہور تحصیل کے دورے کے موقع پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر لاہور بار تنویر شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ تحصیل بار لاہور اپنی گذشتہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے لئے ججز صاحبان سے مکمل تعاون کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری تحصیل لاہور کا خصوصی خیال رکھیں اور جو منصوبے ضلعی سطح پر ہوتے ہیں ان میں تحصیل لاہور کو پورا پورا شامل کیا جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج محمد عارف خان نے وکلاء کو یقین دلایا کہ ان کے ہر جائز مسئلے کو سناجائیگا اور اس کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔وکلاء انصاف کی فراہمی کے لئے ججز صاحبان سے تعاون جاری رکھیں۔اور انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں انہوں نے واضح کر دیا کہ رشوت اور سفارش کسی بھی سطح پر بر داشت نہیں کی جائے گی۔ ہر جج صاحب اپنے عدالتی احکامات میں آزاد ہے اور کسی بھی جوڈیشل حکم پر سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔اس موقع پر انہوں نے سینئر سول جج لاہور شکیل ارشد کو جاری تمام منصوبوں کا ریکارڈ فراہم کرنے اور نئے منصوبوں کے بارے میں ہدایات جاری کی۔