عوام مزید تبدیلی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئینگے‘ ارباب زرک

عوام مزید تبدیلی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئینگے‘ ارباب زرک

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار میئر پشاور ارباب زرک خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نام پر موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیاہے‘ پچھلے عام انتخابات میں ووٹ چوری کر کے عوامی نمائندوں کو پارلیمان سے باہر رکھا گیا اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو قوم پر مسلط کردیا گیا۔ اصلاحات کے نام پر ملکی معیشت کے ساتھ ایک سازش کے تحت تجربات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سفید ڈھیری اور شاہین مسلم ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے‘ محض تین سالہ دور اقتدار میں 4 وزیرخزانہ اور 6 سیکرٹری خزانہ تبدیل کرچکے‘ معیشت پھر بھی بدحال ہے۔ حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کی بجائے ڈھٹائی سے قوم کو مزید تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور مزید تبدیلی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات عوام کے پاس موقع ہے کہ نااہل حکمرانوں سے اپنی محرومیوں کا بدلہ لیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -