ملاکنڈ میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں،ڈی سی 

  ملاکنڈ میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں،ڈی سی 

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر محمدعارف خان نے کہاہے کہ مالاکنڈایک پرامن ضلع ہے کسی کوبھی امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لیویز فورس کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کویقینی بنائیں شریف اورمعززشہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش اجائیں اورجرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے جرائم پیشہ عناصر راہ راست پراجائیں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے علاقے کے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر محمدعارف خان نے لیوی لائن ملاکنڈمیں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈایک پرامن ضلع ہے کسی کوبھی امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے مالاکنڈکے عوام کے جرائم اورمنشیات فروشی کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر منشیات اورجرائم پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں سرکاری محکموں کے افسران عوام کے خادم بن کرخوشی اخلاقی کے ساتھ عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں بروئے کارلائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -