ووٹرز منانے کا مقصد عوام میں شعو ر بیدار کرنا ہے،رحیم زادہ

  ووٹرز منانے کا مقصد عوام میں شعو ر بیدار کرنا ہے،رحیم زادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ٹوپی جرگہ ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی افسران، محکمہ تعلیم  کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یڈسٹر کٹ الیکشن کمشنرصوابی رحیم زادہ نے کہاکہ 7 دسمبر کو ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کا شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی رائے کا اظہار ووٹ کے ذریعے کر سکیں اور ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو ملک اور قوم کے لیے سود مند ثابت ہوں۔ اس موقع پر اے سی ٹوپی مہران خان،الیکشن افیسر یاسین خان پرنسپل رحیم زادہ اور رانی تنقید زیدی دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اس کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ ہیں۔ آپ اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں اور اپنی مرضی سے اپنے لیے کونسلر سے لے کر ممبر قومی اسمبلی کا انتخاب کریں تاکہ آپ کے مسائل کے لیے توانا آواز اٹھ سکے۔اور آپ خود بھی الیکشن پراسس میں حصہ لیا کریں۔نے کہا کہ شفاف الیکشن اور درست قیادت کے انتخاب کے لئے ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی سوچ سمجھ کر اور لازمی استعمال کرنا چائے درست قیادت ہی قومی اور علاقائی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن اور محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیمیں ووٹرز کے اندراج اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے گھر گھر جارہی ہیں اور یہ سلسلہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا انہوں نے سماجی تنظیموں،سیاسی رہنماؤں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔