جندول گرڈ سٹیشن پر تعمیراتی کام ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار 

  جندول گرڈ سٹیشن پر تعمیراتی کام ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان) جندول گریڈ سٹیشن پر تعمیراتی کام ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار۔ غیر معمولی و غیر ضروری تاخیر اور علاقہ کو درپیش شدید بجلی بحران سے متاثر عوام نے متعلقہ حکام کے خلاف نکلنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جندول تحصیل ثمرباغ میں شدید بحران کی وجہ سے بجلی گذشتہ پندرہ سال سے نمبر پر تقسیم ہے اور بجلی مسائل کا حل گریڈ سٹیشن کی تعمیر سے ہی ممکن ہے۔ اس وجہ سے موجودہ حکومت نے گریڈ سٹیشن کی تعمیر پر کام شروع کردیا تھا اور عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس سال دسمبر کے مہینہ میں گریڈ سٹیشن پر تعمیراتی مکمل کیا جائے گا مگر گذشتہ ایک ماہ سے اس ضروری منصوبہ کا ٹھیکیدار غائب ہوچکا ہے۔ دوسری جانب مقامی لوگ کہتے ہیں کہ گریڈ سٹیشن کے سترہ ٹاورز کیلئے زمین مالکان جگہ نہیں دیتے۔ اس حوالہ سے تحریک انصاف تحصیل منڈا کے صدر عبید الرحمن، ثمرباغ کے صدر عالمگیر خان، جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل،سیکرٹری اطلاعات عمران علی اور فضل وہاب، ملک خان بادشاہ خاطر، گل بودین و دیگر مشران نے اسسٹنٹ کمشنر جندول فرہان احمد سے ملاقات کی اور انہیں اس سلسلہ میں اپنے تشویش سے آگاہ کیا۔ تحصیل صدر عبید الرحمن نے کہا کہ جندول گریڈ سٹیشن کا مسئلہ اس بار سیاست کا شکار نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ گریڈ سٹیشن مقر مدت میں مکمل کرنے اور دوبارہ تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ورنہ عوام روڈ پر نکالے گے۔ اسسٹنٹ کمشنر جندول نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلہ میں سیاسی و سماجی مشران کی کمیٹی تشکیل دیکر مسئلہ کا حل نکالا جائے گا انہوں نے کہا کہ جرگہ کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں حکومت کے پاس دیگر راستے بھی موجود ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ جندول کے سب سے بڑے مسئلہ گریڈ سٹیشن کی تعمیر پر عملی کام کیلئے تمام تر توانائی برائے کار لائے گے اور علاقہ کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔