برطانیہ سے مجرموں کی حوالگی کامعاہدہ منظوری کیلئے آئندہ  ہفتے کابینہ کو بھیجیں گے،شہزاد اکبر

برطانیہ سے مجرموں کی حوالگی کامعاہدہ منظوری کیلئے آئندہ  ہفتے کابینہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تارکین وطن مجرمان کی حوالگی  کے معاہدے کے نکات طے پا چکے ہیں جو آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کی منظوری کے لئے بھیجے جائیں گے،برطانیہ کی جانب سے معاہدے سے متعلق قانونی معاملات مکمل کر لیے گئے ہیں، بیان حلفی کو لانے کیلئے رانا شمیم کے بیٹے تین دسمبر کو لندن گئے ہیں اور بیان حلفی رانا شمیم کے نواسے کی تحویل میں ہے اگر اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت کے ذریعے بیان حلفی منگوانا چاہتی ہے تو  حکومت نے پہلے ہی لندن ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔منگل کو مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی پروگرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم سے متعلق ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنے کے حوالے درخواست اٹارنی جنرل آفس کو شائد موصول ہوئی ہوں لیکن ابھی تک وزارت داخلہ کو ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
شہزاداکبر

مزید :

صفحہ آخر -