کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 75پیسے مہنگی،نوٹیفیکیشن جاری 

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 75پیسے مہنگی،نوٹیفیکیشن جاری 

  

  اسلام آباد (آئی این پی) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 75پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنیکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو کہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔

کے الیکٹرک

مزید :

صفحہ آخر -