وزیراعظم آج پشاور میں نیا  پاکستان کارڈ کا اجراء کریں گے

 وزیراعظم آج پشاور میں نیا  پاکستان کارڈ کا اجراء کریں گے

  

 پشاور(آ ئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور ہر آنے والا دن اسے مزید مستحکم اور مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل خیبرپختونخوا سے نیا پاکستان کارڈ کا اجراء کریں گے۔ اس ایک کارڈ سے عوام صحت سہولیات، کسان کارڈ اور احساس راشن پروگرام کے تحت ملنے والی تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ صحت کارڈ کا اجراء خیبرپختونخوا سے ہوا تھا اور وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کارڈ کا اجراء بھی یہاں سے کریں گے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار چائنہ ونڈو پشاور کے دورے اور بعد ازاں اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ 

  وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -