اقوام متحدہ کشمیریوں، فلسطینیوں پر مظالم کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: گورنر پنجاب 

اقوام متحدہ کشمیریوں، فلسطینیوں پر مظالم کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی اقوام متحدہ کے سابق صدر والکن بازکر سے ملاقات،مسئلہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب کا کشمیر یوں اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کر نے کا مطالبہ۔ افغانستان میں عوام کو درپیش مسائل اور امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔گور نر ہاؤس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ ترکی کے دوران اقوام متحدہ کے سابق صدر والکن بازکر سے ملاقا ت کی اورانہیں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا اور کشمیری عوام پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانیوالے مظالم کے حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں اقوا م متحدہ کے سابق صدر والکن بازکر نے کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور افغانستان میں امن واستحکام کے لیے کردار اداکر نے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ سے امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور امن ہی پوری دنیا میں ترقی کی ضمانت ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کاحل، مضبوط او ر مستحکم افغانستان وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ تمام عالمی طاقتیں بھی اپنا کردار اد ا کر یں۔

گور نر پنجا ب

مزید :

صفحہ آخر -