ماڈل ٹاؤن بخشی خانہ سے فرار 6 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج 

  ماڈل ٹاؤن بخشی خانہ سے فرار 6 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان میں سے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں ماڈل ٹاون بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں احمد علی، حیدر علی، فیصل مسیح، پرویز دین، جاوید احمد اور محمد احسن شامل ہیں جن کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -