بادامی باغ،سکریپ گودام میں پٹرول ٹینکی پھٹنے سے 2 مزدوجاں بحق 

بادامی باغ،سکریپ گودام میں پٹرول ٹینکی پھٹنے سے 2 مزدوجاں بحق 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں سکریپ گودام میں خوفناک دھماکہ، پٹرول والی ٹینکی کاٹنے کے دوران پھٹنے کے نتیجے میں دو مزدوجاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں النور روڈ پر واقع سکریپ کے گودام میں مزدور پرانی سکریپ پیٹرول کی ٹینکی کو گیس ویلڈنگ سے کاٹ رہے تھے کہ ٹینکی کے اندر گیس بھرنے کی وجہ سے بلاسٹ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں محمد اکرم اورمحمد ناصر شدید زخمی ہو گئے دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جو بعد ازاں دوران علاج جانبر نہ ہو سکے پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پٹرول ٹینکی پھٹنے

مزید :

صفحہ آخر -