10افسران کے تقرر و تبادلے،ترقیوں کے احکامات جاری 

10افسران کے تقرر و تبادلے،ترقیوں کے احکامات جاری 

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے دس افسران کے تقرر و تبادلے اورترقیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس کیپٹن(ر) اسداللہ خان،سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان فواد ہاشم ربانی کو گریڈ 21میں، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مجاہد شیر دل،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹراحتشام انوراورمینیجنگ ڈائریکٹر پیپرا بابر امان بابر کوگریڈ 20میں ریگولر ترقی دے کرموجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت کلثوم ثاقب کو مینیجنگ ڈائریکٹر سیاحت کے عہدے کا اضافی کا چارج،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ صبا اصغر علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی مدثر فارقلیط کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اوکاڑہ جبکہ تقرری کے منتظر مدثرممتاز کواسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کر دیا گیا۔

تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -