جماعت اسلامی نے ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد کو لارڈ میئر لاہور کا امیدوار نامزد کر دیا

جماعت اسلامی نے ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد کو لارڈ میئر لاہور کا امیدوار ...

  

لاہور (میاں اشفاق انجم سے) جماعت اسلامی نے ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد کو لارڈ میئر لاہور کا امیدوار نامزد کر دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منظوری دے دی۔لاہور کی ہر نشست پر اپنے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔پاکستانی قوم نے سب کو باریاں دے کر دیکھ لیا،تبدیلی کا مزا بھی لے رہے ہیں۔ایک موقع جماعت اسلامی کو بھی دیا جائے، صالح اور خدمت کرنے والی قیادت دیں گے۔ لارڈ میئر لاہور کے لئے نامزدگی کے بعد امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد کی روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) تین تین دفعہ اقتدار کے مزے لے چکی ہیں،ساڑھے تین سال سے قوم پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار کے مزے لے رہے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کی باری ہے، بلدیاتی الیکشن میں انتخابی نشان ”ترازو“ سرپرائز دے گا،مہنگائی، بے روز گاری اور کرپشن کا خاتمہ صالح اور ایماندار قیادت ہی کر سکتی ہے،جو جماعت اسلامی کے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے۔

 ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد

مزید :

صفحہ آخر -