آپ صرف واپسی کی بات کرتے ہیں ہم پنجاب میں اگلی حکومت بنائینگے

 آپ صرف واپسی کی بات کرتے ہیں ہم پنجاب میں اگلی حکومت بنائینگے

  

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد حسین چیمہ نے کہا ہے کہ سو فیصد پیپلز پارٹی کی پنجاب میں نہ صرف واپسی ممکن ہے بلکہ میں یہ بات آپکو یقین سے کہنا چاہتا ہوں کہ آنے والے الیکشن میں ہم نہ صرف پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے بلکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں حکومت بھی بنائیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر اعظم بنائیں گے لاہور کے ضمنی الیکشن کا رزلٹ ان لوگوں کو آنکھیں کھول کر دیکھنا چاہئے کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

شہزاد چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -