سنگا پور میں بابا گورونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد

سنگا پور میں بابا گورونانک کے 552 ویں یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد

  

سنگا پور(خصوصی رپورٹ)پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور نے بابا گورونانک کی 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلہ میں بابا گورونانک کے نو ممالک کے سفر کے بارے میں ایک ڈاکومینٹری سیریز کی سکریننگ کا انعقاد کیا- یہ سیریز چوبیس اقساط پر مشتمل ہے اور اسے ایک سنگاپور ین کپل مسٹر امر دیپ سنگھ اور انکی وائف ونیندر کور نے نو ممالک میں فلمایا ہے- اس تقریب کا اہتمام ایک انٹرنیشنل ہوٹل میں گیا تھا- اس میں سنگاپور کی وزارت خارجہ اور وزارت تجارت اور انڈسٹری کے نمائندوں کے علاوہ کلچرل تنظیموں، تھنک ٹینکس کے نمائندوں، سکالرز، ہسٹورینز، ریسر چرز اور سکھ اور پاکستانی کمیونٹی نے جو ش و خروش سے حصہ لیا- تقریب کا آغاز ہائی کمیشنر رخسانہ افضال کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس میں انہوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کرتارپور کوری ڈور کو کھو لنے کی کوششوں کا ذکر کیا، اس کا علاوہ انہوں نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع پوٹینشل پر روشنی ڈالی اور بین المذہبی ہم آہنگی کے لیے پاکستانی کوششوں کا ذکر کیا۔تقریب میں اس سیریز کا ایک منتخب شدہ ۲۵ منٹ کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا، جس کے بعد اس سیریز کے پروڈیوسر امر دیپ سنگھ نے بابا گورونانک کی زندگی اور ان کے پیغامات پر روشنی ڈالی- تقریب کا اختتام سوال و جواب کے سیشن پر ہوا-

 بابا گورونانک

مزید :

صفحہ آخر -