ہربنس پورہ، آوارہ کتے کے کاٹنے سے کم سن بچہ زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے حکیماں والا ڈیرہ کے قریب آوارہ کتے کے کاٹنے سے کم سن بچہ زخمی، ہسپتال میں حالت نازک،ریسکیو نے زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں آوارہ کتے نے چار سالہ بلال نامی بچے کو نوچ لیا۔ کتے کے کاٹنے سے کم سن بلال کے سر پر زخم آئے۔ریسکیو اہلکاروں نے چار سالہ بلال کو علاج معالجہ کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے
بچہ زخمی