بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،آصف زرداری

بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،آصف زرداری

  

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،بلدیاتی الیکشن میں میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لاہور سمیت پورے پنجاب میں مضبوط کریں گے،1979 کی طرح لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔آصف علی زرداری لاہور میں چند روز قیام کرنے کے بعد  واپس کراچی روانہ ہو گئے۔آصف زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کے دوران حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی نگرانی کی۔آصف علی زرداری نے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

زرداری

مزید :

صفحہ آخر -