سرگودھا: سستے بازار میں بھتہ خوروں سے تنگ خاتون کا اقدام خودکشی: حالت تشویشناک 

سرگودھا: سستے بازار میں بھتہ خوروں سے تنگ خاتون کا اقدام خودکشی: حالت ...

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) بھتہ خوروں کی طرف سے مقررہ رقم نہ دینے پر سستے بازار سے اسٹال ختم کرنے پر غریب کنبے کی واحد کفیل محنت کش خاتون نے احتجاج کرتے ہوئے بھرے بازار میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آ گ لگا لی، جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، ملزمان فرار، بازار ختم کروا دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ علی پارک جٹ چوک میں لگنے والے منگل بازار میں ایک عرصہ سے بھتہ خوری کی شکایات موصول ہو رہی تھیں مگر اس کے باوجود انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، گزشتہ روز ملک جبار، توصیف اور عابد نے نورین نامی خاتون کو بھتہ کی مقررہ رقم نہ دینے پر اسٹال اٹھوایا تو وہ چیخ و پکار کرتے ہوئے احتجاج کرنے لگی، مگر اس کے باوجود کسی کو ترس نہ آیا جس سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آ گ لگالی جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی،ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر ز نے تشویش ناک حالت کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا۔واقعہ کے بعد سستے بازار میں ورثاء اور اہل علاقہ غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جمع ہو گئے جنہوں نے زبردستی بازار ختم کروا دیا اس دوران بھتہ خور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس مصروف عمل ہے،اسٹالز ہولڈر نے بتایا کہ یہاں محنت کش طبقے کے افراد دیہاڑی لگانے آتے ہیں جنہیں مذکورہ افراد پہلے بھی اسی طرح تنگ کر تے ہیں اور زبردستی وصولیاں کی جاتی ہیں۔

خود سوزی

مزید :

صفحہ آخر -