سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوا دیا گیا

 سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوا ...

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماسینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوا دیا گیا اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے یہ ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا  جس میں کہا گیاہے کہ عطاء الحق قاسمی کیس میں عدالت  اسحاق ڈار کو ڈیفالٹر قرار دے چکی ہے ڈیفالٹر ہونے پر چیئرمین سینٹ تیس دن میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے پابند ہیں چیئرمین سینٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 دو کے تحت ریفرنس بھجوانا تھا، چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے پہلے بھی مراسلے بھجوائے گئے، چیئرمین سینٹ نے ابھی تک اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا اگرچیئرمین سینٹ 30 دن میں ریفرنس فائل نہیں کرتے تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے روبرو چلا جاتا ہے،الیکشن کمیشن ڈیفالٹر ہونے کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کو ڈس کوالیفائی قرار دے۔

اسحاق ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -