چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرمزیدسماعت15روز تک ملتوی  

 چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ڈیلی ویجیز ملازمین کی مستقلی کا معاملہ پرچیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرمزیدسماعت15روز تک ملتوی کردی،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں ہوسکی جس وجہ سے مسئلہ پیش نہیں کرسکا مہلت دی جائے تاکہ وزیر اعلیٰ سے ہدایت لے سکوں، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی صائمہ اسلم سمیت دیگرز کی درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ درخواست گزار کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے درخواست گزاروں نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے ان کوریگولر کرنے کی درخواست دادرسی کیلئے چیئرمین کو بھجوا دی عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے،عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیاجارہا  عدالت سے استدعاہے کہ چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -