نوکری پرتعینات نہ کرنے  کیخلاف کیس میں جواب داخل  نہ کرانے پررجسٹرار طلب

نوکری پرتعینات نہ کرنے  کیخلاف کیس میں جواب داخل  نہ کرانے پررجسٹرار طلب

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی خاتون لیکچرارعنبرین فاطمہ کونوکری پرتعینات نہ کرنے کے خلاف کیس میں آئندہ سماعت پرجواب داخل نہ کرانے پررجسٹرار کوطلب کرلیاکیس کی سماعت شروع ہوئی تو یونیورسٹی کے وکیل نے کہا کہ فیصل آباد سے جواب آنا ہے،مہلت دی جائے،فاضل جج نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ کیا فیصل آباد پنجاب سے باہر ہے؟اتنی دیر میں تو فیصل آباد سے پیدل بھی چلیں تو جواب آجاناچاہیے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ یونیورسٹی سلیکشن بورڈ نے لیکچرار تعیناتی کی منظوری دی سینڈیکیٹ نے مسترد کردی یونیورسٹی درخواست گزار کی اپیل کو چانسلر کے پاس نہیں بھجوائی جارہی عدالت سے استدعاہے کہ نوکری پرتعیناتی کانوٹیفکیشن بحال کیاجائے۔

طلب

مزید :

صفحہ آخر -