اورنج ٹرین،میٹروبس ورکرزکی  مستقلی کیخلاف درخواست پرفریقین  کو جواب داخل کروانے کی ہدایت

اورنج ٹرین،میٹروبس ورکرزکی  مستقلی کیخلاف درخواست پرفریقین  کو جواب داخل ...

  

 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس کے ورکرزکی مستقلی کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کردی،محمد رضوان سمیت دیگر کی جانب سے درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیاہے کہ2013ء سے ہزاروں ملازمین میٹرو اور ماس ٹرانزٹ مین صفائی کا کام کررہے ہیں محکمہ نے نئے ٹینڈر پرائیویٹ کمپنی کو دے رہی ہے،ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو جانے سے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ کو ملازمین کی مستقلی کا حکم دیاجائے۔

ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -