کمیونٹی کی عزت تکریم بحال کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں‘فرحان شہزاد
لاہور(نامہ نگار)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد کا منڈی بہاؤالدین بار ایسوسی ایشن وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ صرف آپ کو لائسنس دینے کیلئے نہیں بلکہ آپ کے حقوق کا تحفظ بھی کرتاہے،کمیونٹی کی عزت تکریم بحال کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،چیف جسٹس سے کہا ہے کہ تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائیں،بار ایسوسی ایشنز ہماری اولاد ہیں نظر انداز نہیں کرسکتے،سیاسی تقریریں نہیں کرنی عملی اقدامات کرنے کیلئے مل کر بیٹھیں گے،نائب صدر کو صدر بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کا آفس کھولنے کی اجازت دیتے ہیں، جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا ہم آپ کے ساتھ ہیں مطالبہ کرتے ہیں نامزد ودیگر وکلاء کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں،ہڑتال کی کال کے مطالبے پریس ریلیز آج ہی جاری کردیتے ہیں،ہمیں جوڈیشری کے ساتھ کھڑا ہونا آتا ہے تو اس کے خلاف بھی کھڑے ہوسکتے ہیں،ہماری کمیونٹی کے خلاف وکلاء گردی کے الفاظ استعمال کیے گئے،جوڈیشل افسران کی اے سی آر لکھی جانا ہے ہمارا کچھ نہیں جانا،منڈی بہاوالدین بار والوں کا پنجاب بار کونسل آپ کا گھر ہے،اس موقع پرچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب کونسل حاجی افضل دھرالہ نے کہا کہ صدر اور سیکرٹری منڈی بہاوالدین بار کے آفس کھولنے کا اعلان کرتے ہیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں باقی سب مل بیٹھ کر حل نکالتے ہیں،آپ لوگوں کے ساتھ ہیں لیکن آپ لوگوں سے غلطی ہوئی،وکالت نامہ نہ لینے پر آپ حقائق سوشل میڈیا پر ڈالتے،مجرم کی بجائے آپ مدعی ہوتے،عدلیہ اور انتظامیہ ایک ہی ہیں سب اکٹھے بیٹھتے ہیں،یادرہے کہ منڈی بہاؤالدین بارایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر وکلاء نے صارف عدالت کے جج کوتشدد کانشانہ بنایاتھا جس پر پنجاب بارکونسل نے مذکورہ وکلاء سے جواب طلب کررکھاہے۔
فرحان شہزاد