لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کا سبب بننے والی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کا سبب بننے والی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کا سبب بننے والی لاہور میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر کا حکم دیتے ہوئے سماعت9دسمبر تک ملتوی کردی  عدالت نے قراردیا کہ ایسی سٹرکوں کی عدم تعمیر سموگ میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے،جلو موڑ سے کھیرا اور جوہر ٹاؤن کی شاہراہوں کی فوری تعمیر کی جائے، عدالت میں میٹرو بس روٹ پر ایمبولینسز چلانے کی تجویز دی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ یہ اچھی تجویز ہے اس پر سوچتے ہیں،عدالت نے سی ٹی او لاہورکو ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی،فاضل جج نے کہا کہ میرا بھی2ہزارروپت کا چالان وارڈن نے کیا ہے اگر ٹریفک وارڈنز پر کوئی دباؤ ہو تو عدالت کو آگاہ کریں۔دوران سماعت فاضل جج ریمارکس دیئے کہ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے 180 آ گیا ہے جو خوش آئند ہے،آج لاہور میں مزے کا موسم تھا ہوا فریش تھی،میڈیا کو آپ بتائیں کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے،میڈیا پر صرف یہی چل رہا ہے کہ لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی آئی جی موٹر وے نے بتایا کہ موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے،ایم ٹیگ کے مزید بوتھ لگائے ہیں،فاضل جج نے کہا کہ موٹروے پولیس کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ورلڈ کلاس پولیس ہے،مزیدسختی سے اس حوالے سے عمل درآمد کروایا جائے،جس علاقے میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگی گی تو وہاں کے آفیسر کے خلاف کاروائی ہوگی،سموگ سے متعلق غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد  نے عدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم پر من وعن عمل کیا کیا جا رہا ہے،دوران سماعت فوکل پرسن سید کمال حیدر نے عدالت کوبتایا کہ لاہور کے مختلف علاقے جلوڑ سے کھیرا پل اور جوہر ٹاؤن روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کی عدم تعمیر سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے جس پرعدالت نے انتظامیہ کو فوری طور پر ٹوٹی پھوٹی سٹرکوں کی تعمیر کا حکم دے دیا،فوکل پرسن نے مزیدبتایا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے احکامات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں،عدالت نے ون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ ون وے سے متعلق بورڈز آویزاں کئے جائیں،ٹریفک پولیس ڈرائیور لائسنس کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کرے،میں نے خود ٹریفک وارڈن سے 2ہزار روپے کا چالان کروایا،ٹریفک پولیس پر کوئی بھی دباؤ ہو تو عدالت کو آگاہ کرے،عدالت نے میٹرو بس روٹ پر ایمبولینسز چلا نے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا یہ اچھی تجویز ہے اس پر سوچتے ہیں،قبل ازیں کمیشن کی جانب سے فوکل پرسن سید کمال حیدر نے رپورٹ جمع کروائی،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صوبے بھر میں 7410بھٹوں کا معاینہ کیا اور 53?7ملین جرمانے کیے گئے 911بھٹہ ملکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے  46افرسر گرفتار جبکہ 363 بھٹوں کو سیل کیا گیا   سی ٹی او لاہور نے بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور تجاوازت کے خاتمے کے حوالے سے تیسری رپورٹ جمع کرائی۔
تعمیرکا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -