پی پی کی پنجاب میں واپسی ناممکن،ہم انہیں سندھ میں بھی شکست دینگے
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر پیپلز پارٹی کی پنجاب میں واپسی ممکن نہیں بلکہ ہم تو آنے والے الیکشنوں میں پیپلز پارٹی کو سندھ سے شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو پنجاب سے شکست دیں گے آپ نے دیکھ لیا کہ کس طرح سے لاہور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے اس الیکشن میں نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام نے ان کے پیسے خرچ کرنے کے باجود ان کوووٹ دینے کے لیئے گھروں سے نکلنا پسند نہیں کیا اگر یہاں سے پی ٹی آئی الیکشن لڑرہی ہوتی تو آپکو ایک بھرپور ٹرن آؤٹ دیکھنے کو ملتا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
اعجاز چودھری