سردار تنویر الیاس کی بڑھتی  ہوئی مقبولیت سے چند  عناصر خائف ہیں،ترجمان

سردار تنویر الیاس کی بڑھتی  ہوئی مقبولیت سے چند  عناصر خائف ہیں،ترجمان

  

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) ترجمان سردار تنویر الیاس سنئیر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس کے بارے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔ پی اے سی پا کسی معاملے پر سردار تنویر الیاس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ سردار تنویر الیاس سردار تنویر الیاس پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی آزاد کشمیر میں قیادت کر رہے ہیں۔ پی اے سی سمیت تمام عہدوں پر تعیناتیاں مشاورت سے کی جائیں گی۔ ترجمان سردار تنویر الیاس کا کسی بھی ایم ایل  اے سے ذاتی اختلاف نہیں، فیصلے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کئے جائیں گے۔سردار تنویر الیاس سے قوم کو توقعات ہیں، وہ بطور سنئیر وزیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ سردار تنویر الیاس کی بڑھتی مقبولیت سے خائف چند عناصر پروپیگنڈا میں مصروف ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -