مستقبل میں وہی قوم کا میاب ہوگی جوٹیکنالوجی سے استفادہ کریگی: صدر مملکت 

  مستقبل میں وہی قوم کا میاب ہوگی جوٹیکنالوجی سے استفادہ کریگی: صدر مملکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں وہی قوم طاقت ور ہو گی جو دنیامیں بہترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کریگی، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے لیکن ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہے، پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ملٹری کالج آف سگنلز میں 28 ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کو ان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔ نسٹ دنیاکی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کیلئے مستقبل کے عزم کا دن ہے۔وہ محنت و لگن سے اپنے خاندان اور ملک کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک ہے لیکن ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کی بڑی تعداد سکولوں سے باہر ہے۔ ماضی میں اس معاملے کو نظر اندازکیا گیا تاہم اب پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کیلئے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اگرپاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہوتی اور دبئی اور سنگا پور کی طرز پر عمارتیں تعمیر کی جاتیں تو یہ لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک نہ جاتے۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں اسناد تقسیم کیں۔ طالب علموں کو مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 
صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -