فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مل گئی، چیف الیکشن کمشنر

فارن فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مل گئی، چیف الیکشن کمشنر

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سیل ہے، سیل رپورٹ میری میز پر موجود ہے، کمیٹی کی رپورٹ میں نے خود بھی نہیں دیکھی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو ان کیمرا اجلاس ہو گا جس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ڈی سیل کرکے جائزہ لیا جائے گا، رپورٹ کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کروانے کیلئے وزارت سائنس کو خط لکھا تھا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کروانے کی ہامی بھری ہے۔

 چیف الیکشن کمشنر 

مزید :

صفحہ آخر -