سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ، پاکستان کی مذمت
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل فائر کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔
مذمت