سپروائزری افسران اپنے اضلاع میں باقاعدگی سے کھلی کچہریو ں کا انعقاد کریں: آئی جی 

سپروائزری افسران اپنے اضلاع میں باقاعدگی سے کھلی کچہریو ں کا انعقاد کریں: ...

  

       لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کے باآسانی حل کیلئے سپر وائزری افسران اپنے اضلا ع میں باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں  آئی جی پنجاب نے کہاکہ افسران و اہلکار بزرگ شہریوں اور عورتوں سے احترام سے پیش آئیں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سننے میں دلچسپی نہ لینے والوں کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا یا جائے گا، سپروائزر ی افسران اپنے اضلاع کے تھانوں اور دیگرپولیس دفاتر کی انسپکشنز میں تیزی لائیں آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر کسی جگہ کرپشن یا رشوت ستانی کا واقعہ سامنے آیا تو سخت ایکشن لیتے ہوئے قصور وار وں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام واضح ہے جس افسر یا اہلکار نے محکمہ کے وقار کو مجروح کیا اسے محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں اگر کسی جگہ سے ایف آئی آر میں تاخیر کی شکایت سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار  سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے لیا۔ آئی جی پنجاب نے مختلف شہروں سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کیے۔دوسری جانب  انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران اپنے اضلاع میں صرافہ بازار اورگولڈ ٹیسٹ لیبارٹریز سے وابستہ گولڈ تاجران کودرپیش مسائل اور شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں گولڈ تاجران کی ایسوسی ایشنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ممبران سے قواعد و ضوابط کے مطابق کاروبار کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ گولڈ تاجران سونے کی خریدو فروخت کے حوالے سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل درآمد یقینی بنائیں  ان خیالات کا اظہار  سنٹرل پولیس آفس میں آل پاکستان سمال جیمز جیولرز اینڈ ٹولز ایسوسی ایشن اور آل پنجاب گولڈ ٹیسٹ اینڈ ریفائن لیبارٹریز ایسوسی ایشن کے سات رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گولڈ تاجران نے آئی جی پنجاب کو اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے معاونت کی درخواست کی۔  

مزید :

علاقائی -