کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق 

کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نوجوان ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں نوجوان ٹرین کی پٹڑی کراس کر تے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیاجس سے اس کا جسم دو ٹکروں میں بٹ گیا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق تاحال نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی فنگرز پرنٹ کی مدد سے اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -