سندر، طالبہ کو اغواء کے بعد بداخلاقی کانشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

سندر، طالبہ کو اغواء کے بعد بداخلاقی کانشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر انویسٹی گیشن پولیس نے گن پوائنٹ پر فسٹ ائیر کی طالبہ کو اغوا ء کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سندر اور جینڈر سیل صدر ڈویژن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سندر کے علاقے حسین آباد کی رہائشی فسٹ ائیر کی طلبہ 7اکتوبر کو گن پوائنٹ پر اغواء کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر لیا متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم حیدر علی طالبہ کا ہمسایہ ہے اور اسے کمپیوٹر سکھاتاتھا وقوعہ کے روز ملزم نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن کی نوک پر دروازے کے باہر کھڑی گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور کہنے لگے اگر شور کیا تو تمہارا بھائی عمیر ہمارے قبضے میں ہے اسے جان سے مار دیں گے اس دوران وہ مجھے لاہور میں کسی نامعلوم جگہ گھر میں لے گئے جہاں حیدرعلی نے میرے ساتھ اسلحہ کے زور پر بداخلاقی کی اور خالی دستاہویز پر سائن انگوٹھے کروا کر گھر واپس چھوڑ دیاچند روز بعد حیدر علی نے مجھ سے ٹیلی فون کر کے 50000 مانگے میں بہت ڈر گئی ذہنی دباو  کا شکار ہو گئی جس پر میں نے سارے معاملے سے پولیس کو آگاہ کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔ 

مزید :

علاقائی -