ساہیوال: کار سکول رکشہ سے ٹکرا گئی، ڈرائیور سمیت 11طلبہ زخمی

ساہیوال: کار سکول رکشہ سے ٹکرا گئی، ڈرائیور سمیت 11طلبہ زخمی

  

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ خصو صی)؎ ساہی وال کے نواحی علاقہ بگہ بلوچاں سے طلباء وطالبات سے بھرا رکشہ سکول جارہے تھے کہ سرگودھا جھنگ روڈ پر پیچھے سے آتی کار کا بیرنگ ٹوٹ گیا اور سیدھا رکشے میں جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت 11 طلباء وطالبات  علی حسن، تحریم، عدنان، نوشین، سلیمان، مہوش فاطمہ، اقرا ء فاطمہ، حجاب زہرا، علیشااور عمران شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال ساہی وال پہنچا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -