ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،زیر حراست 2 ساتھی زخمی 

ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،زیر حراست 2 ساتھی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں سی آئی اے پولیس کے زیرحراست دو ملزمان شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے دونوں ملزمان کو شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں نشاندہی پر لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی سی آئی اے کوتوالی پولیس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے مقبرہ نور جہاں پہنچی جہاں زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کے لیے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طارق بھیا اور وحید بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ پر زیر حراست ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے تقریباً 100مقدمات میں ملوث ہیں۔

مزید :

علاقائی -