بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی، ملزم گرفتار

بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی، ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے اڑھائی سالہ بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے اڑھائی سالہ بچے پر تشدد کرنیوالے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق ملزم رضوان بچے کو دودھ لینے کے بہانے ساتھ لیکر گیا اور راستے میں تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیتا رہا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی اور واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -