معیاری ڈرامے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں، عذرا آفتاب

معیاری ڈرامے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں، عذرا آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ  عذرا آفتاب نے کہاہے کہ معیاری ڈرامے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ہمیں پاکستانی عوام پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں ہر سطح پر سپورٹ کرتے ہیں اور پیار کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی کے بعد فلموں میں بھی کام کررہی ہوں،میری دو فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں،ڈراموں کی مصروفیات نے فلموں سے کچھ دور رکھا ہوا ہے لیکن فلم میں اچھے کردار کی آفر کو رد نہیں کرتی ضرور کرتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں عذرا آفتاب نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے شوبز کی سرگرمیاں بے حد متاثر ہوئی تھی لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سے لے کر اب تک صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ابھی تک اس وبا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہم سب کو کرونا سے بچنے کیلئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -